۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایم ڈبلیو ایم

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی جانب سے وحدت ہاوس لاہور میں میلاد امام حسن مجتبی علیہ السّلام کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وحدت ہاؤس مجلس وحدت مسلمین پاکستان شادمان لاہور میں ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبی کے سلسلہ میں جشن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، تقریب سے جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد علی فضل نے خطاب کیا، جب کہ منقبت حضرات نے بارگاہ امامت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

شرکاء نے مولا امام حسن مجتبی علیہ السلام کے فضائل سن کے نعروں سے استقبال کیا اور بہت سراہا۔ جشن کے بعد ولایت فقیہ کے عنوان پر تربیتی کلاس ہوئی جس میں بھی تنظیمیوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ تربیتی دروس پر مشتمل ان کلاسز کا سلسلہ 18رمضان المبارک تک روزانہ بعد از نماز مغربین جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .